Published: 03-03-2023
صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا،صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کر دہ تاریخوں پر غور کے بعد تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے تاریخ تجویز کی تھی،الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی کی تاریخیں تجویز کیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کا مجوزہ انتخابی شیڈول تیار کیا۔
الیکشن کمیشن نے مئی کے آغاز میں پنجاب کے انتخابات کرانے کا مجوزہ پلان تیار کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر کو مجوزہ شیڈول بھجوانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے تیس اپریل سے 7 مئی تک تاریخیں تجویز کیں۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے خط بھی صدر مملکت کو ارسال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے تاریخ کے بعد آئینی فرائض کے لیے تیار ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ جبکہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے صدر مملکت کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جمعرات کوچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔