ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور شجرکاری

Published: 03-03-2023

Cinque Terre

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ شجر کاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں سمیت دیگرسرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستان کا ہر ایک شہری صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول میں”میرا پودا میر ا ٹوبہ ٹیک سنگھ“کے تحت پودا لگایا ،اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم سہیل اظہر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میاں طاہر محمود،ڈی ای او ایلیمنٹری اصغر علی،ڈی ای او ایلیمنٹری نسرین اختراور وائس پرنسپل عابد حنیف نے بھی سکول کے لان میں پودے لگا ئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری مہم کاآغاز خوش آئند ہے ہم شہروں ،دیہاتوں ،قصبوں کو سر سبز و شادب بنا کر اپنے فرائض کی ادائیگی کر کے اللہ کی خوشنود ی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ سب مل کر آنے والی نسلوں کےلئے اپنے اپنے علاقوں کو سرسبز شادب بنانے کےلئے ہر فرد اپنے حصہ کا پودہ ضرور لگائے اور ان کی مکمل نگہداشت کریں۔ اس لحاظ سے شجرکاری ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے اور ہماری بقاءکے لئے ناگزیر ہے۔ بعدا ازاں ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد سکول کے مختلف کلاس رومز ،سائنس لائبرٹری اور زیر تعمیر بلڈنگ سمیت صفائی ستھرائی کابھی معائنہ کیا اور طلباءسے جنرل نالج اور سلیبس کے متعلق سوالات بھی کیے۔ 

Images
اشتہارات