پولیس سروس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Published: 03-03-2023

Cinque Terre

آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس سروس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں ایس پی رانا شاہد حسین، ڈی ایس پیز ذوالفقار علی بٹ ، حمیرا تبسم، کوثر پروین اور محمد نعیم ورک شامل

آئی جی پنجاب نے پانچوں افسران کی محکمہ پولیس کیلئے پیشہ ورانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

تمام افسران نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے نبھایا۔آئی جی پنجاب

فرض شناس اور قابل افسران ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

فورس سے ریٹائرہونے والے تمام افسران واہلکاروں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آئی جی پنجاب

ریٹائرد ہونے والے افسران نے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔

بوقت ضرورت محکمہ پولیس کیلئے مستقبل میں بھی ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ ریٹائرڈ افسران

ڈاکٹر عثمان انور نے پانچوں افسران کو پنجاب پولیس کی یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی عمار ہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

اشتہارات