Published: 03-03-2023
پنجاب پولیس، انٹر پول اور دیگر اداروں کے اشتراک سے بیرون ملک فرار خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری۔
انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے خطرناک اشتہاری قاتل عمر شہزاد متحدہ عرب امارات سے گرفتار۔
اشتہاری عمر شہزاد 2018میں سیالکوٹ میں قتل کی بیہمانہ واردات کے بعد بیرون ملک بھاگ گیا تھا۔
ایف آئی اے نے مذکورہ اشتہاری کولاہور ائیر پورٹ پر سیالکوٹ پولیس کے حوالے کردیا۔
بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروا کر ایف آئی اے اور انٹر پول کے تعاون سے انہیں واپس لایاجا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرانے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت۔
سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کو قرار واقعی سزائیں دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
(ڈی پی آ رپنجاب پولیس)