میڈیسن اگلے 20 سال میں اتنی بدل جائے گی جتنی پچھلے 200 سال میں نہیں بدلی: نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم

Published: 28-02-2023

Cinque Terre

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں لیڈرشپ ان ہیلتھ کیئرکے موضوع پرمنعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیرتعلیم منصورقادر، سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی، سی ای اوپنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز، ڈاکٹرمشتاق سلہریا، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید، پروفیسرمجیدچوہدری، جسٹس ر بلال خان، پروفیسرعیس محمد، پروفیسرامجد اور مختلف ٹیچنگ اداروں کے سربراہان اورڈاکٹرزنے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہیلتھ کیئرنظام میں لیڈرشپ کابنیادی کردارہے۔ہمارے سینئرزکوماتحتوں کیلئے لیڈرہوناچاہیئے۔ میڈیسن اگلے 20 سال میں اتنی بدل جائے گی جتنی پچھلے 200 سال میں نہیں بدلی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ تکنیکی ترقی سے زیادہ ہیومین ڈویلپمنٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔لیڈر کو ہدایت دینے والا نہیں بلکہ ہمت دلانے والا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ شکایتوں اور آڈٹ پیروں کی پرواہ نہ کریں، لیڈر کو جو درست لگے اسے وہ کرنا چاہیے۔ مجھے نیب کے کیسز کا سامنا کرنا پڑا لیکن پرواہ نہیں کی۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اچھی روایات سے اچھے ادارے بنتے ہیں۔اداروں میں سنٹرز آف ایکسیلنس بنائیں۔میڈیکل لیڈر پیدا نہیں ہوتے بلکہ بنائے جاتے ہیں۔ ہر لیڈر کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے جس پر اسے اپنی جگہ چھوڑ دینی چاہیے۔ خواتین کی لیڈرشپ کاہیلتھ کیئرسسٹم میں انتہائی اہم کردارہوتاہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت نے سیمینارمنعقدکرنے پرپنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کومبارکباددی۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محنت کاکوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ہیلتھ کیئرنظام میں لیڈرزکولیڈکرناہوگا۔ سی ای اوپنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز نے کہاکہ ہمارے لئے ایک مریض کااطمینان سب سے اہم ہے۔ آج کے لیڈرکو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت سمیت دیگرچیلنجزکاسامناہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھورہمیں تعمیری سوچ کے ذریعے ایک معاشرے کی بنیادرکھنی چاہیئے۔معاشرے کی بنیادمیں ایک لیڈربنیادی کرداراداکرتاہے۔

اشتہارات