Published: 28-02-2023
سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان کا سیکرٹری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کے ہمراہ رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں کا دورہ۔ سیکریٹری ہیلتھ نے ہسپتالوں میں فراہم کردہ مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ ادویات کی دستیابی و فراہمی کو بھی چیک کیا۔ علی جان خان نے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتالوں میں ویل وومن کلینک کی افادیت کو مزید موثر بنانے بارے بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،محکمہ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل بھی ترجیحات میں شامل ہےڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر میں جلد ہی ایم آر آئی فراہم کر دی جائے گی پنجاب کے 30 ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشینیں بھی نصب کر دی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فرنیچر کی تبدیلی کے منصوبہ پر کام جاری ہے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈسپوایبل بیڈ شیٹوں کی فراہمی کے منصوبہ پر بھی کام جاری ہےجنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر 24 گھنٹے گائنی، ایمرجنسی سروسز کی فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں