Published: 10-08-2022
سوشل میڈیا مہم کے ذریعے سانحہ لسبیلہ کے شہدا کی توہین کرنے والے ملک دشمن عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں:حاجی خوشی محمد مغل
مہم سے شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے،ہم پاک فوج کے شہدا کی توہین برداشت نہیں کر سکتے:حاجی قیصر محمود مغل
پاک فوج کے شہدا اور ان کی فیمیلیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں:محسن علی کنگ
سمبڑیال(رمضان مغل کے قلم سے)تفصیلات کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے نواحی گاؤں بھوپال والہ کی سماجی شخصیت ابا جی حضور حاجی خوشی محمد مغل اور ان کے صاحبزادے حاجی قیصر محمود مغل،بھتیجے محسن علی کنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی توہین اور ان کے لواحقین کی دل آزاری کرنے والے ملک دشمن عناصر اور نام نہاد سیاسی جماعتوں کے کتوں کی پاک فوج کے شہدا کے خلاف بھوکنے پر پرزور مذمت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے اس دن سے لے کر آج تک ہماری ارض پاک کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے دن رات اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ پاکستان پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔ملک دشمن عناصر اور نام نہاد سیاسی جماعتوں کے کتوں نے آج تک خود یا اپنی اولادوں کو ارض پاک کے لئے پیش کیا ہو،ارض پاک کے لئے کنٹرول لائن پر اپنے سینوں میں گولیاں کھائی ہوں۔بس یہ لوگ کتوں کی طرح پاک فوج پر بھونک سکتے ہیں۔پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ سکتے ہیں۔لیکن میدان جنگ میں لڑ نہیں سکتے۔ازلوں سے ہمارے دشمن بھارت،امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کرنے والے سیاسی کتے اور ان کے حواریوں نے پاکستان میں رہ کر پاکستان کا نمک کھا کر ہمیشہ نمک حرامی ہی کی ہے۔ملک دشمن عناصر سے ڈالر لے کر یہ سیاسی کتے اور ان کے حواری میری ارض پاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ایٹم بم بنانے والے ہمارے ملک کے مایہ ناز سپر سٹار ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب مرحوم اور ہمارے گمنام ہیروز نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر میری ارض پاک کو ایٹمی طاقت بنایا اور آج ملک دشمن عناصر اور ان کے حواری سیاسی کتے کہتے ہیں کہ ہم نے ایٹم بم بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا۔۔۔؟؟؟
یہ بات عیاں ہے کہ ہمیشہ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہماری پاک فوج کے جوانوں اور ہمارے گمنام ہیروز نے پاکستان پر جب بھی مصیبت آئی ہے مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج صف اول پر نظر آتی ہے۔ہم سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہدا کی توہین اور ان کے لواحقین کی دل آزاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اور ہم ان والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایسے بہادر سپوت پیدا کئے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کرنے اور ہمارے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لئے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔۔ہم پاک فوج کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لئے اللہ جی حضور کے آگے دعا کرتے ہیں کہ پاک فوج کے شہدا کی قبروں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائیں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین۔
پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد