وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔