سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج کھیلا جائے گا

سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے ہی فائنل میں رسائی کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔سری لنکن ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے اور اسے اپنے بقیہ دونوں میچز میں لازمی فتح درکار ہے۔زمبابوین ٹیم تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔زمبابوے ٹیم اگر آج ناکامی کا شکار ہوتی ہے تو اسے فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔