الرٹ: کھانسی کا یہ شربت استعمال نہ کریں!

ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کھانسی کے شربت سمیت مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے کر فروخت روکنے اور انہیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ادارے کی جانب سے ایک الرٹ جاری کر کے کہا گیا ہے کہ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹلرز میں سے کسی کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تواسے فوری طور پر واپس کر دیا جائے۔الرٹ میں ناقص بیج والی ادویات اور کھانسی کے شربت کے نام اور تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ان میں ایریکوف کھانسی کے شربت کو سب اسٹینڈر قرار دیا گیا ہے جس میں ’ڈائی ایتھائلین گلائیکول‘ حد سے زیادہ ہونے پر واپس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔اسی طرح لورٹاڈین ٹیبلٹ 10 ملی گرام، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین کو فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نزلہ زکام، کھانسی، ڈینگی، ملیریا کے کیسز میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، ماہرین صحت نے اہم مشورہ دیدیا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو نزلہ زکام ہے تو وہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں اور فاصلہ رکھیں جبکہ ماسک کا بھی استعمال کریں جبکہ شہریوں کو اپنی قوت مدافعت بڑھانی ہوگی جس کے لیے اچھی غذا کا استعمال کرنا ہوگا۔